تیل مہنگا، سائیکل خریدنے کا سلسلہ تیز

تیل مہنگا، سائیکل خریدنے کا سلسلہ تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)آئے روز پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے تنگ آکر نوجوان نے موٹرسائیکل بیچ کر سائیکل خرید لی ۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ہر طبقے کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ اپنے اخراجات کم کرے کوٹ ادو کے نوجوان طاہر رشید نے مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں میں آئے روزاضافہ سے تنگ آکر موٹرسائیکل بیچ کر سائیکل خرید کراپنے اخراجات میں کمی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سفید پوش(بقیہ نمبر27صفحہ6پر )
 طبقے کیلئے جینا محال ہوگیاہے،مہنگائی ہے کہ آئے روز بڑھتی جارہی ہےکم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے ایک مڈل کلاس فیملی کے لئے اپنے وسائل میں رہتے ہوئے گھر کا بجٹ بنانا بہت مشکل ہو گیا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث سفید پوش طبقہ زیادہ ترمتاثرہورہاہےآئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور یوٹیلٹی بلوں میں اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کابوجھ ڈالاجارہے حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہےکہ وہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرے