چور ٹولے کی غلط پالیسیوں سے ملکی معیشت برباد ہوگئی، اصغر علی جٹ

چور ٹولے کی غلط پالیسیوں سے ملکی معیشت برباد ہوگئی، اصغر علی جٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
گگو منڈی(نامہ نگار(پی ڈی ایم حکومت عمران خان کی مقبولیت دیکھ کر الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے سپریم کورٹ 90روز میں الیکشن کروانے کا حکم جاری کرے تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما سابق ایم این اے چوہدری اصغر علی جٹ نے گزشتہ روز پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اس وقت ملک کے مقبول ترین لیدر (بقیہ نمبر26صفحہ6پر )
ہیں ان کے دور حکومت میں کرونا کی وبا کے باوجود ملکی معیشت مستحکم ہوئی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا لیکن ان کے جاتے ہی چوروں کے ٹولے نے ملکی خزانہ لوٹ کر ملک کو معاشی مسائل کے بھنور میں پھنسا دیا چوہدری اصغر علی جٹ نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے حکومت الیکشن سے راہ فرار اختیار کر ر ہی ہے لیکن جب بھی الیکشن ہوں گے پورے ملک کی طرح تحصیل بورے والا میں بھی چوہدری نذیر احمد جٹ سابق رکن قومی اسمبلی کی قیادت میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی چوہدری نزیر احمد جٹ کے دور میں تحصیل بورے والا میں مثالی ترقیاتی کام ہوئے سوئی گیس کا منصوبہ مکمل ہوا سینکڑوں دیہات میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیے گئے اور بے شمار تعلیمی اداروں کا قیام اور اپ گریڈیشن کے منصوبے مکمل ہوئے عوام آج تک ان کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہیں ۔