قصبہ گجرات، پائپ لائنوں سے تیل چرانے کا سلسلہ تیز، آپریشن، مزید کلمپ برآمد

قصبہ گجرات، پائپ لائنوں سے تیل چرانے کا سلسلہ تیز، آپریشن، مزید کلمپ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
قصبہ گجرات (نامہ نگار)قصبہ گجرات پارکو پی ایس او ڈپو تیل سپلائی کرنے والی پائپ لائنیں آئل مافیا کےلیے ہیرے کی کانیں ثابت ہورہی ہیں پائپ لائن سے مزید کلمپ برآمد کئے گئے باوثوق زرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ قصبہ گجرات پارکو آئل ریفانیری پی ایس او آئل ڈپو واقع ہونے کی وجہ سے یہ علاقہ آئل مافیا کےلیے ہیرے اور سونے کی کان بنا چکا ہے اور عرصہ(بقیہ نمبر25صفحہ6پر )
 درازے سے پارکو اور پی ایس او کی پائپ لائنوں پر کلمپ لگا کر تیل چوروں نے اربوں روپے کا مبینہ طور پر تیل چوری کیا ہے اور وہی تیل چوری کا سلسلہ پی ایس او ویجی لینس افیسران سکیورٹی افیسران کی مبینہ ملی بھگت تا حال جاری ہے گزشتہ دنوں تھانہ قصبہ گجرات پولیس نے مخبر کی اطلاع پر گودام پر ریڈ کرکے دو کلمپ برآمد کیے جبکہ یہ گودام تقریبا عرصہ کئی سالوں سے مہر بشیر نامی شخص سے پی ایس او پائپ لائن کے قریب لیا ہوا تھا اور کلمپ لگا کر اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر لگایا ہوا تھا اور اب تک اربوں روپے کا تیل چوری کررہے تھے جنکی چوری پکڑے جانے پر پی ایس او کے ملوث افیسران نے اپنی اور ساتھیوں کی چوری چھپانے کےلیے اپنے اعلی افیسران کو بھی خوش کرنے کےلیے تیس گھنٹے گزر جانے کے بعد آٹھ ہزار لیٹر چوری کی معمولی سا تھانہ قصبہ گجرات میں مقدمہ درج کروا دیا زرائع نے مزید انکشاف کیا ہے اس چوری میں مزید افراد بھی شامل ہیں ۔