خانیوال میں پولیس آپریشن،5ہزار پتنگ، قاتل ڈور برآمد، ملزم گرفتار

خانیوال میں پولیس آپریشن،5ہزار پتنگ، قاتل ڈور برآمد، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میاں چنوں(نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں پتنگ فروشوں اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنیوالوں کے خلاف کے خلاف بڑی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں ایس ایچ تھانہ سٹی سعد بن سعید کی پولیس ٹیم کے ہمراہ غیر قانونی کھیل کھیلنے والے پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی اور نیازی چوک پر کاروائی کرتے ہوئے (بقیہ نمبر24صفحہ6پر )
پتنگ فروش گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 05ہزار پتنگیں او رقاتل کیمیکل ڈور برآمد کی گئیں جبکہ شب بارات پر آتش بازی کی خریدوفروخت کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مخبر خاص کی اطلاع پر ہول سیل ڈیلر گرفتار کرلیا گیاملزم حسن شفیق کی 4بلاک سے آتش بازی کے سامان سمیت گرفتاری عمل میں لائی گئیگرفتار ملزم کی جانب سے شب بارات پر آتش بازی کا سامان شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنا تھاایس ایچ او تھانہ سٹی نے کاراوئی کے دوران ملزم سے بھاری مقدا ر میں آتش بازی کا سامان برآمد کیا۔ قاتل ڈور سے جان لیوا حادثات جنم لیتے ہیںوالدین باالخصوص اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسی غیر قانونی سرگرمیوں سے دور رکھنے میں اپنا بھرپور کردار اداکریں بصورت دیگر خانیوال پولیس کی جانب سے پتنگ بازی جیسے غیر قانونی کھیلپتنگوں کی خرید وفروخت میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کرتے ہوئے بلا تفریق مقدمات کا اندارج کیا جائے گا۔انہو ں نے مزید کہاکہ آتش بازی کے ذریعے لوگوں کی کے جان ومال کو خطرے میں ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔