ملتان، تھانہ محررجواریوں کا محافظ، ریڈ ناکام بنانے کےلئے نذرانے وصول

ملتان، تھانہ محررجواریوں کا محافظ، ریڈ ناکام بنانے کےلئے نذرانے وصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)دہلی گیٹ کے علاقے میں جواریوں کے محافظ خود تھانے کے محرر ۔نائب محرر پولیس کانسٹیبل بن گئے۔جبکہ پولیس نما مخبروں کا جواریوں پر ریڈ ناکام بنانے کے عوض " خاص صلہ "وصول کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ذرائع سے معلوم ہو اہے تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے منظور آباد قبرستان۔احمد آباد قبرستان ۔ریلوے لائن شاہ خرم۔ٹبی بلوچا۔گلی دیگو والی۔گلی کمہار ا والی۔خونی برج چوک کے قریب (بقیہ نمبر23صفحہ6پر )
جواریوں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر جاری ہے ۔جس کے خاص سپورٹر تھانے کا محرر صفدر ۔نائب محرر شہزاد اور پولیس کانسٹیبل شہباز عرف شنکر کا نام زد عام ہے۔جبکہ اسلم ڈوگر نامی جواری کا روز تھانے میں موجود ہوکر مذکورہ پولیس ملازمین کو بھی خاص مراعات سے نوازتا ہے۔اسی طرح جواری افضال ۔اکبر ۔اسلم ڈوگر وغیرہ سے ماہانہ لیا جارہا ہے ذرائع کے مطابق پولیس افسران کو ان پولیس ملازمین کئی بار شکایت لگائی گئی ہے کہ تھانے سے تبدیل کیا جائے ۔تاکہ ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے دوران مخبری نا ہوسکے ۔دوسری جانب پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ملوث پولیس ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی