پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک ناکام ہوچکی ہے، مصدق ملک 

پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک ناکام ہوچکی ہے، مصدق ملک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک ناکام ہوچکی ہے ، عمران خان کارکنوں کو گرفتاری کا کہنے کے بجائے پہلے خود ہمت کرکے گرفتاری پیش کریں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں کے خلاف جارحانہ زبان کے استعمال کو اپنا سیاسی حق سمجھتے ہیں ۔پاکستان کی سیاست میں تقسیم کاعمل اس حد تک بڑھ گیا ہے جس پر مدلل مباحثہ ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی دیگر تحریکوں کی طرح جیل بھرو تحریک بھی ناکام سے دوچار ہو چکی ہے۔