خضدار، بم دھماکے میں شہید پولیس اہلکا روں کی نماز جنازہ ادا

 خضدار، بم دھماکے میں شہید پولیس اہلکا روں کی نماز جنازہ ادا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خضدار( این این آئی) خضدار بم دھماکے میں شہید ہونےوالے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ پولیس اہلکارعبدالسلام زہری کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر محمد الیاس کبزئی ڈی آئی جی خضدار رینج پرویز عمرانی ایس ایس پی خضدار فہد کھوسہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میر عبدالرزاق زہری و دیگر (بقیہ نمبر36صفحہ6پر )
نے شرکت کی۔ جھالاوان کمپلیکس خضدار میں ہفتے کی شب دہشت گردوں نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایاتھا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس اہلکار کا جسد خاکی پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔ اس سے قبل شہید ہونیوالے دوسرے جوان دین محمد نوشیرانی کی نمازہ ادا کی گئی، اس میں بھی ڈی سی خضدار محمد الیاس کبزئی و دیگر نے شرکت کی تھی۔
 نماز جنازہ