لودھراں : گھر سے 4مسخ شدہ لاشیں برآمد ، مبینہ ملزم گرفتار 

لودھراں : گھر سے 4مسخ شدہ لاشیں برآمد ، مبینہ ملزم گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں (بیوررپورٹ ، نمائندہ پاکستان) لودھراں شہر تھانہ سٹی کی حدود گلشن مدینہ کالونی کے ایک گھر سے 4 مسخ شدہ لاشیں برآمد ۔ مرنے والوں میں ساغر عباس کی بیوی رقیہ بی بی بیٹی غوث فاطمہ اور بیٹے انس اور فواد شامل ہیں پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین کو تقریبا ایک ہفتہ قبل قتل کیا گیا تھا ۔ انتہائی تعفن اور بدبو پھیلنے پر اہلیانِ محلہ نے مقامی پولیس کو اطلاع دی ۔ ایس ڈی پی او صدر اور ایس ایچ او تھانہ سٹی(بقیہ نمبر37صفحہ6پر )
 نے موقع پر پہنچ کر مکان کے نیچے والی منزل سے تین نعشوں اور اوپر والی منزل سے ایک نعش کو اپنے قبضے میں لے لیا اور علاقے کو سیل کر دیا مقتولہ کے بچ جانے والے ایک 14 سالہ بیٹے کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر نامعلوم جگہ پر انویسٹی گیشن کے لیے منتقل کر دیا ہے جبکہ مبینہ قاتل ساغر عباس نے جائے وقوع پر پہنچ کر پولیس کو از خود گرفتاری دے دی ھے ۔ قتل کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی اور آلہ قتل بارے بھی دریافت نہیں ہو سکا ۔ اس کی تصدیق بھی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو سکے گی ۔ جائے وقوع پر مقامی پولیس اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی لوگ انتہائی خوفزدہ تھے ۔