سال 2022 کے بہترین فٹ بالر کے فائنلسٹ کا اعلان

سال 2022 کے بہترین فٹ بالر کے فائنلسٹ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لندن(نیٹ نیوز)سال 2022 کے بہترین فٹ بالر کے فائنلسٹ کا اعلان کردیا گیا ہے تاہم جیت کا تاج کس کے سر ہوگا اس کا فیصلہ آج ہوگا۔2022 کے بہترین فیفا مینز پلیئر کے انعام کے لیے اولمپک چیمپئن فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے کھلاڑی لیونل میسی اور ورلڈ کپ کے فائنل میں ہیٹ ٹرک اور گولڈن ب±وٹ حاصل کر نے والے فرانسیسی کھلاڑی کیلن مباپے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے جبکہ ٹائٹل کے دیگر دعویداروں میں کریم بینزیما بھی شامل ہیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایوارڈ کی یہ تقریب پیرس میں منعقد ہوتی ہے جس میں سال کے بہترین فٹبالر کو ’بیلن ڈی اور‘ نامی ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ارجنٹائن کو ورلڈ کپ جتوانے والے میسی اس ایوارڈ کے لیے فرانس کے مباپے پر برتری حاصل کیے دکھائی دیتے ہیں ، میسی نے سات بار ’بیلن ڈی اور‘ جیتا ہے۔