اسلام آباد اوپن ریپڈ شطرنج چیمپئن شپ کا انعقاد 

اسلام آباد اوپن ریپڈ شطرنج چیمپئن شپ کا انعقاد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی):اسلام آباد اوپن ریپڈ شطرنج چیمپئن شپ گزشتہ روزایف نائن پارک اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔چیمپئن شپ کا انعقاد اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد شطرنج ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیا جس میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔چیمپئن شپ میں 100 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں انڈر فورٹین، پروفیشنل اور امیچور سمیت 3اہم کیٹیگریز شامل ہیں۔ ابھرتے ہوئے جونیئرز اور خواتین کو بھی ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر اپنے کھیل کو نکھارنے کا موقع فراہم کیا گیا۔تقریب تقسیم انعامات میں سی ڈی اے کے ممبر سٹیٹ افنان عالم، ڈائریکٹر اسپورٹس، کلچر اینڈ ٹورازم جواد حیدر شاہ نے شرکت کی۔اسلام آباد انتظامیہ کے ترجمان ڈاکٹر م محمدعبداللہ تبسم کے مطابق چیف کمشنر خواتین والی بال، اسلام آباد سائیکلنگ چیمپئن شپ، پنجاب اور بلوچ کلچر ڈے اور آٹو شو بھی آئندہ ہفتے منعقد کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے شائقین اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پرعزم ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔