بھارت آسٹریلیا تیسرا ٹیسٹ  یکم مارچ سے کھیلا جائے گا

  بھارت آسٹریلیا تیسرا ٹیسٹ  یکم مارچ سے کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نئی دہلی (اے پی پی):بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ یکم سے 5 مارچ تک اندور میں کھیلا جائے گا ۔ میزبان ٹیم بھارت کو چار میچوں کی سیریز میں کینگروز کے خلاف 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے ۔ناگپور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو اننگز اور 132 رنز سے شکست دی تھی ۔ نئی دہلی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے مہمان کینگروز کو 6وکٹوں سے پچھارا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ یکم مارچ سے 5 مارچ تک اندورجبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 9 سے 13 مارچ تک احمد آباد میں کھیلا جائے گا ۔
چار ٹیسٹ میچوں کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ۔