ویسٹ انڈین ٹیم رواں ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی

ویسٹ انڈین ٹیم رواں ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
جمیکا (اے پی پی):کرکٹ ویسٹ انڈیزکے اعلامیے کے مطابق ویسٹ انڈیز کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم رواں ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی ۔ کالی آندھی اپنے دورہ جنوبی افریقا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف ایک 2ٹیسٹ ، تین ایک روزہ بین الاقوامی اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اس کے علاوہ مہمان ٹیم ایک چار روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کریگ براتھویٹ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔
 ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28 فروری سے 4 مارچ تک سنچورین میں کھیلا جائے گا۔