بحیثیت کپتان ٹیم کے لئے بہترین پرفارمنس دی، کوہلی

بحیثیت کپتان ٹیم کے لئے بہترین پرفارمنس دی، کوہلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ بحیثیت کھلاڑی میں نے ورلڈ کپ اور چیمپیئنز ٹرافی جیتی اور بحیثیت کپتان ٹیم کو ورلڈ کپ فائنل اور سیمی فائنل تک رسائی دلائی تاہم اس کے باوجود انہیں ناکام کپتان قرار کیا گیا۔رائل چیلنجر بنگلور کی پوڈکاسٹ میں ویرات کوہلی نے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹس کے فائنل اور سیمی فائنل تک پہنچنے کے باوجود انہیں ’ناکام کپتان‘ قرار دیا گیا۔کوہلی نے کہاکہ آپ ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے کھیلتے ہیں، میں نے چیمپیئنز ٹرافی 2017 میں قیادت کی، 2019 میں ورلڈ کپ میں قیادت کی اور 2021 ٹی20 ورلڈ کپ میں کپتانی کی، تین چار آئی سی سی ٹورنامنٹس کے بعد مجھے ہی مجھے ناکام کپتان قرار دے دیا گیا۔