بابر اعظم کی کور ڈرائیو کوہلی سے بہت بہتر ہے، ڈیوڈ ملر

بابر اعظم کی کور ڈرائیو کوہلی سے بہت بہتر ہے، ڈیوڈ ملر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈربن (نیٹ نیوز)جنوبی افریقی بیٹر ڈیوڈ ملر نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کور ڈرائیو کو ویرات کوہلی کی کور ڈرائیو سے بہتر قرار دے دیا۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو دئیے گئے انٹرویو میں ان سے ویرات کوہلی اور بابر اعظم میں سے کسی ایک کی کور ڈرائیو کا انتخاب کرنے کے کہا گیا، جس پر انہوں نے بابر اعظم کا انتخاب کیا اور کہا کہ وہ دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں جو بہت زبردست کور ڈرائیو کھیلتے ہیں مجھے ا ن کی کرکٹ نے ہمیشہ بہت متاثر کیا ہے۔ انٹرویو کے دوران ڈیوڈ ملر سے سوال کیا گیا کہ آپ پاکستان کو شکست دینا چاہیں گے یا بھارت کو، جس پر انہوں نے بھارت کا نام لیا مزید کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں بہت اچھے کھلاڑی شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی غیر ملکی کھلاڑی بابر اعظم کی کور ڈرائیو کی تعریف کرچکے ہیں۔