گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی اوول گرا¶نڈ میں یوگا فیسٹیول 

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی اوول گرا¶نڈ میں یوگا فیسٹیول 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور (سٹی رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی اوول گرا¶نڈ میں یوگا فیسٹیول کا انعقاد،تقریب میںپاکستان بھر سے تقریباً 2,000 یوگا پریکٹیشنرز نے شرکت کی، جس میں خواتین،بچے اور بزرگ بھی شامل تھے ۔ فیسٹیول کا مقصد برداشت اور ذہنی سکون کا فروغ تھا۔ فیسٹیول کا اہتمام راوین یوگا کلب نے پاکستان یوگا کونسل کے تعاون سے کیا۔ اس موقع پر یوگا پروفیشنلز کی جانب سے شرکا ءکو مختلف مشقیں کرائی گئیں ۔
جن کا مقصد ذہنی دبا¶ کو کم کرنا تھا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے موجودہ مشکل حالات میں ذہنی اور جسمانی صحت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہناتھا کہ یوگا اور دیگر ایکسرسائز انسان کو زیادہ عمر میں بھی تندرست اور صحت مند رکھتی ہیں۔ یوگا پروفیشنل یوگی ریاض کھوکھر نے کہا یوگا کو ہر عمر اور قابلیت کے لوگوں کے مطابق ڈھالا جا سکتا ہے۔ اداکار راشدمحمود نے مشورہ دیا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے دیگر یونیورسٹیوں کو بھی ایسے ہی کلب قائم کرنے چاہیے۔

انہو ں نے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی اور خوشحالی کی منازل طے نہیں کر سکتی تعلیم ہی انسان کو صحیح معنوں میں اچھے اور برے کی تمیز سکھاتی ہے جو قومیں علم کے حصول میں سنجیدہ نہیں ہوتیں وہ ترقی کی کی دوڑ میں پیچھے رہ جا تی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس پر فتن دور میں عصری تعلیم کے سا تھ سا تھ دینی تعلیم پر بھی والد ین توجہ دیں ، دنیا و آخرت کو کامیاب و کامران بنانے کیلئے ہمیں سیرت طیبہﷺ کے سانچے میں ڈھلنا ہوگا۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل ترک کرنے سے آج مسلمان دوسروں کی نقالی کرکے غلام بن چکا ہے۔