نبی کریم کاکردار بطورمعلم کل کائنات کیلئے مشعل راہ ،علیم الدین شاکر

 نبی کریم کاکردار بطورمعلم کل کائنات کیلئے مشعل راہ ،علیم الدین شاکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (آن لائن) خلیفہ مجازسید نفیس الحسن شاہؒ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے ناظم اعلی، مہتمم جامعہ فا طمة الزاہر ؓللبنات مو لانا علیم الد ین شاکر نے کہا ہے کہ نبی کریم کاکردار بطورمعلم کل کائنات کیلئے مشعل راہ ہے، رحمت عالم کی پیروی انسان کو بہترین زندگی گزارنے کے گرسکھاتی اورآخرت میں بخشش کا ذریعہ ہے،دینی تعلیم وقت کی اہم ضرور ت ہے والد ین اپنے بچوں کو آ قا علیہ سلام کی سیر ت کا ضرور مطالعہ کرائیں ۔ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے مدر سہ تعلیم الا سلام جامع مسجد حذیفہ گو جرانوالہ کی دستار بندی تقر یب میں خطاب کر تے ہوئے کیا ۔
۔ اس مو قع پرعلامہ عبد القدو س قارن ، ڈاکٹر احمد میاں تھانوی،مو لانا محمد اجود حقانی، ڈاکٹر عبد الما جد المشر قی،قاری عبدالغفار رحیمی، مو لانا زاہد الر اشدی،مو لانا گلزاراحمد اورقاری محمد یعقو ب سمیت دیگر علما ءنے بھی خطاب کیا۔

انہو ں نے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی اور خوشحالی کی منازل طے نہیں کر سکتی تعلیم ہی انسان کو صحیح معنوں میں اچھے اور برے کی تمیز سکھاتی ہے جو قومیں علم کے حصول میں سنجیدہ نہیں ہوتیں وہ ترقی کی کی دوڑ میں پیچھے رہ جا تی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس پر فتن دور میں عصری تعلیم کے سا تھ سا تھ دینی تعلیم پر بھی والد ین توجہ دیں ، دنیا و آخرت کو کامیاب و کامران بنانے کیلئے ہمیں سیرت طیبہﷺ کے سانچے میں ڈھلنا ہوگا۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل ترک کرنے سے آج مسلمان دوسروں کی نقالی کرکے غلام بن چکا ہے۔