اقتدار کی جنگ نے ملکی سلامتی دا ﺅپر لگا دی ہے،اعظم حسین

 اقتدار کی جنگ نے ملکی سلامتی دا ﺅپر لگا دی ہے،اعظم حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) جمعیت علما اسلام( س) کے مرکزی سالار وامیرلاہور مولانا قاری اعظم حسین نے کہاہے کہ اقتدار کی جنگ نے ملکی سلامتی دا ﺅپر لگا دی ہے،سیاستدانوں کو اقتدار کی رسہ کشی چھوڑ کر ملک کےلئے سو چنا ہوگا اور ذمہ دار حلقوں کو بھی خاموشی توڑناہو گی، اس وقت ریاست بچانے کیلئے سیاست نہیں قومی مفاہمت اور وحدت کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہارانہو ں نے امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ناظم اعلی مولانا ایوب خان ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی قاری واحد بخش قاری رحمت اللہ لاشاری انجینئر خالد ٹیپو عبد الحمید تو نسوی سمیت دیگر رہنما ﺅں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہو ںنے کہا کہ سیا ستدان ایک دوسرے سے الجھنے کی بجائے ملک میں موجود بحرانو ں سے نمٹنے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر ملکی معا شی اور سیا سی استحکام کیلئے کردارادا کریں۔ انہو ںنے کہا کہ سات دہائیوں سے اشرافیہ کے ہاتھوں عوام کا استحصال ہورہا ہے۔ 

بہت ہوگئی اب مراعات یافتہ طبقہ قومی وسائل پرہاتھ صاف کرنا بندکردے ورنہ عوام کا پیمانہ صبر چھلک پڑے گا۔ مقروض پاکستان کے محدودقومی وسائل عیش پسند اشرافیہ کابوجھ اٹھانے اوربرداشت کرنے کے قابل نہیں سرکاری اورعوامی سطح پر سادگی کوفروغ دیا جائے کیونکہ سادگی میں آسودگی کاراز پنہاں ہے۔