ایل ڈبلیو ایم سی کی 10 روزہ ” میرا سوہنا لاہور“ مہم مکمل 

ایل ڈبلیو ایم سی کی 10 روزہ ” میرا سوہنا لاہور“ مہم مکمل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے جاری دس روزہ " میرا سوہنا لاہور" مہم کامیابی سے مکمل کر لی گئی- مہم کے دوران شہر بھر میں صفائی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئے اور خصوصی زیرو ویسٹ مہم کے نتیجے میں 47 ہزار ٹن سے زائد ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا۔ 1400 ٹن سے زائد سی اینڈ ڈی ویسٹ اٹھایا گیا۔ جبکہ کمپوسٹ کی تیاری کے لئے 1000 ٹن سے زائد گرین ویسٹ بھی اکٹھا کیا گیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے مہم کے تحت کیے جانے والے احسن اقدامات کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ خصوصی مہم کے تحت لاہور کے 9 ٹاو¿نز کو مرحلہ وار زیرو ویسٹ کیا گیا-زیرو ویسٹ مہم کے دوران 849 سے زائد قبرستانوں میں صفائی انتظامات یقینی بنا ئے گئے۔ مزید شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف ٹاو¿نز میں 529 اوپن پلاٹس بھی کلیئر کیے گئے اور شہریوں کی 2 ہزار سے زائد شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا- 800کلو میٹر سے زائد روڈز کی مکینیکل سویپنگ جبکہ 100 کلو میٹر سے زائد روڈز کی روزانہ واشنگ کی گئی۔ کوڑے کی غیر قانونی ڈمپنگ کے خلاف دس روزہ مہم کے دوران 15 لاکھ روپے کے چالان کیے گئے - سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا مزید کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی سوشل موبلائرز نہ صرف دوکانوں بلکہ مارکیٹس اور تاریخی مقامات پر جا کر مہم کو برقرار رکھا۔