محروم طبقات کے بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے مخیر حضرات تعاون کریں ، گورنر پنجاب 

محروم طبقات کے بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے مخیر حضرات تعاون کریں ، گورنر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور/کراچی(این این آئی)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ صوبے کے مخیر حضرات سندھ کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کی معیاری تعلیم کے لیے فیاضی سے رقم عطیہ کرکے ملکی یکجہتی میں بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔یہ بات انھوں نے ایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی جہاں لاہور کی تاجر برادری سے سندھ کے پسماندہ علاقوں کے دس ہزار بچوں کی تعلیم کے لئے عطیات جمع کیے گئے۔گورنر پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ ریاست آئین میں موجود شہریوں کے بنیادی حقوق کی فراہمی مخیر حضرات کے تعاون کے بغیر نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت کو مخیر حضرات کے تعاون کی ہر وقت ضرورت رہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں کام کرنے والے نمایاں رفاعی ادارے پسماندہ طبقات اور مصیبت ذدہ لوگوں کے لئے اپنی خدماتِ نامور مخیر حضرات کے تعاون سے ہی انجام دے پاتے ہیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت غیر سرکاری اداروں کے جانب سے پسماندہ طبقات کے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے مشن کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔ گورنر پنجاب نے کہاکہ ریاست کے پاس اپنے طور پر ذرائع نہیں ہیں کہ وہ بغیر کسی امداد کے ملک کے تمام ناخواندہ بچوں کو تعلیم یافتہ بنا سکے۔ اس سلسلے میں حکومت کے تعلیم کے محکمے سے وابستہ افسران کو متعلقہ غیر سرکاری اداروں سے بھرپور تعاون کرنا ہوگا۔ 

گورنرپنجاب

مزید :

صفحہ آخر -