موجودہ مہنگائی عمران خان ٹولہ کی لوٹ مارکا نتیجہ ہے ، رانا تنویر حسین 

  موجودہ مہنگائی عمران خان ٹولہ کی لوٹ مارکا نتیجہ ہے ، رانا تنویر حسین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کالاشاہ کاکو(نمائندہ پاکستان) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے اپنے صوبائی حلقہ136 کے امیدوار چوہدری ارشد ورک ایم این اے کے امیدوار رانا عتیق انور صوبائی رہنماءو ایم پی اے کے امیدوار چوہدری ارشد ورک،سابق چئیرمین مارکیٹ کمیٹی رانا حسیب عامر اور سابق چئیرمین میونسپل کارپوریشن مریدکے رانا ماجد نواز کے ہمراہ پرانی غلہ منڈی میں ریل بازار میں ٹف ٹائل لگانے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پاکستان میں تباہی کی حکومت کی آج قوم مہنگائی کی جس چکی میں پس رہی ہے۔ عمران خان ٹولہ کی لوٹ مار کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا،دو ججز پر پوری قوم شور مچارہی ہے مگر وہ کہتے ہیں ہم فیصلہ کریںگے حالانکہ جس جج پر اعتراض آجائے وہ اٹھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان نے نو ماہ سے انتشار پھیلا رکھا ہے۔ استعفے کے باوجود اسمبلی سے تنخواہ وصول کی اسے گرفتاریوں کا بہت شوق ہے تو اپنے بچے لندن سے بلائے انکے ساتھ گرفتاری دے غریب ورکرز کو کیوں جیلوں کی طرف لے جارہا ہے۔ مریدکے سے انکے ایم این اے اور ایم پی اے کیوں گرفتاری نہیں دے رہے میں نے ڈیڑھ سال نہ صرف قید کاٹی بلکہ زمین پرسوتا رہا۔ انہوں نے کہا پرویز الٰہی کی پٹیاں جس طرح ڈرامہ تھیں عمران خان کا پلستر بھی اسی طرح ڈرامہ ہے۔ ہم کہتے ہیں چار ماہ الیکشن میں رہ گئے ہیں صبر کرلیں۔ انہوں نے کہا عمران خان سن لے پاکستان قائم رہے گا یہ وزیر اعظم نہیں بن سکتا۔ اس کا نام تاریخ میں سیاہ الفاظ سے لکھا جائے گا ۔اس موقع پر انہوں نے مریدکے میں روزانہ قتل ڈکیتی بھتہ خوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکے دور میں ایسا نہیں تھا شہر پرامن تھا۔ آج انہیں سن کر بہت تکلیف ہوتی ہے انکی پنجاب میں حکومت نہیں ہے مگر پھر بھی نگران وزیر اعلیٰ اور آئی جی پولیس پنجاب سے بات کریں گے۔
رانا تنویر

مزید :

صفحہ آخر -