پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک نہیں گند بھرو تحریک تھی ،میاں افتخارحسین

پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک نہیں گند بھرو تحریک تھی ،میاں افتخارحسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک نہیں گند بھرو تحریک تھی ،عمران خان کی جیل بھرو تحریک عوام کے سینما میں یہ فلم بری طرح ناکام ہوچکی بلکہ پاکستانی میڈیا اور بین الاقوامی میڈیا میں بھی انہوں نے اپنا خوب مذاق بنایا، جیلیں ہمارے بزرگوں نے بھری ہے یہ لوگ تو صرف باتیں کررہے ہیں ،عمران خان کو اتناجیل بھرنے کا شوق ہے تو یہ پھر عدالتوں سے ضمانتیں کیوں کروارہا ہے ،عمران خان صرف زبانی جمع خرچ سے کام لے رہا ہے۔ان خیالا ت کا اظہاراتوارکو انہوں نے میڈیا کو جاری بیان میں کیااور مزید کہا پاکستان میں امیر کےلئے الگ اور غریب کےلئے الگ قانون ہے ،اس کی واضح مثال عمران خان ہے ،جو تبدیلی کے نعرے لگاتے تھے اور اب خود پاوں پر چوٹ لگی ہے تو عدالت سے ریلف مانگ رہے ہیں ،اگر عام پاکستانی اسی طرح پاوں زخمی ہونے کا عذر کرتا تو اسے زبردستی گھسیٹ کر عدالت میںلایا جاتا قانون سب کےلئے ایک ہونا چاہیے ،اس لیے لوگ کہتے ہیں عمران خان اب بھی لاڈلہ ہے ،یکساں پالیساں اختیار اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے چاہیے۔ ہم پی ڈی ایم کا حصہ نہیں تاہم ہم نے اتحادی حکومت کا ساتھ دیا ہے۔ جیل بھرو تحریک کو پاکستانی عوام نے صفر میں ضرب د ےدی ہے ،جیل بھرو تحریک کا وایلا کرنےوالے کا استقبال خیبر پختونخوا میں پولیس گلی گلی کوچے کوچے میں کرتی رہی مگر پتہ نہیں وہ کون سے بل میں چھپ گئے تھے کہ ڈھونڈے سے بھی نہ مل سکیں ۔
میاں افتخار

مزید :

صفحہ آخر -