جیل بھرو تحریک نے توقعات سے بڑھ کر کامیابی حاصل کی، مسرت جمشید چیمہ

جیل بھرو تحریک نے توقعات سے بڑھ کر کامیابی حاصل کی، مسرت جمشید چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مریم صفدر کے سیاسی مستقبل کے بارے میں تو ان کا اپنا شوہر پیشگوئی کر چکا ہے وہ تحریک انصاف کیلئے کیا خطرہ ہو سکتی ہے ، مسلم لیگ (ن) میں بات ش اور م سے آگے بڑھ چکی ہے ، تیرہ جماعتی اتحاد کی ہنڈیا بھی بیچ چوراہے پھوٹے گی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری حکومت کے اخراجات پردنیا کے اس ملک میں بھی جارہا ہے جسے نقشے میں ڈھونڈنا پڑتا ہے ، بلاول زرداری وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھنے کی بجائے سندھ کی فکر کرے ان شا اللہ بہت جلد تحریک انصاف سندھ کا رخ کرے گی اور جیسے پنجاب سے (ن) لیگ کا بوریا بستر گول ہوا ہے اسی طرح سندھ میںآپ کی سیاست کی آخری رسومات ادا ہوں گی ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان نے خود کو جرات مند لیڈر ثابت کیا ہے ،ہر طرح کے جبر اور تشدد کے باوجود عوام عمران خان کے شانہ بشانہ ہےں ، جیل بھرو تحریک نے ہماری توقعات سے بڑھ کر کامیابی حاصل کی ہے جس کی وجہ سے حکمران ٹولہ انتخابات کا اعلان ہونے پر فرار کے منصوبے بنا رہا ہے ۔
مسرت جمشید چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -