لاس اینجلس میں برفانی طوفان سے ہزاروں گھر بجلی سے محروم

 لاس اینجلس میں برفانی طوفان سے ہزاروں گھر بجلی سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاس اینجلس(آئی این پی ) امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں برفانی طوفان کے باعث ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ خبرایجنسی کے مطابق لاس اینجلس میں بلند مقامات پربرفباری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ دیگر حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث لاس اینجلس میں کئی اہم شاہراہیں پانی میں ڈوبنے اور کہیں برف باری کے باعث بند ہوگئی ہیں۔ برفانی طوفان اور بارشوں کی وجہ سے لاس اینجلس میں تقریبا 85 ہزار گھروں اورکاروباری مراکز کی بجلی منقطع ہوگئی ہے، ادھر سان فرانسسکو میں برفانی طوفان کے نتیجے میں سرد موسم کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان ہے، سیکرامنٹو کے رہائشیوں کو بدھ تک غیرضروری سفر سےگریز کرنےکی ہدایت کی گئی ہے جب کہ کیلی فورنیا میں طوفان کے نئے سسٹم سے آج 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
لاس اینجلس

مزید :

صفحہ آخر -