قوم جیلوں میں جانے کیلئے تیار ، عمران خان کے نظریے کیساتھ کھڑے ہیں : شہباز گل قاسم سوری 

  قوم جیلوں میں جانے کیلئے تیار ، عمران خان کے نظریے کیساتھ کھڑے ہیں : شہباز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ ( این این آئی) تحریک انصاف کے رہنماﺅں شہباز گل اور قاسم سوری نے کہا ہے کہ عمران خان کا نظریہ پاکستانیوں کے حقوق کی فراہمی ہے، تحریک انصاف کی جیلوں میں قید قیادت عوام کی آواز ہے، رجیم چینج کے خلاف جس نے بھی آواز اٹھائی اسکی آواز کو دبایاگیا، دوردراز علاقوں میں مقدمات درج کرکے تنگ کیا جاتا ہے ،عمران خان کیلئے الگ قانون اور مریم صفدر کیلئے الگ قانون ہے،شاہ محمود قریشی اور دیگر پارٹی قائدین کو جیل میں ادویات تک نہیں دی جارہی ہےں، قوم بے خوف جیلوں میں جانے کے لئے تیار ہے، ملک ڈیفا لٹ کی جانب جارہاہے۔یہ بات انہوں نے اتوار کی شب کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ پی ٹی آئی کے رہنماءشہباز گل نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ مقدمات مختلف جگہوں پر نہیں بنائے جاسکتے مگر اس کے باوجود بھی ایسے علاقوں میں مقدمات بنائے جارہے ہیں جہاں جانے کے لئے 20،20گھنٹے چاہیئں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی ہوئی مگر مریم صفدر نے عدلیہ کو کھلے عام بددیانت کہااور بلیک میل کرنے کی کوشش کی ،راثاثناءاللہ نے بھی عدالتوں کو دھمکیاں دیں تو ان پر قانون کی رٹ کیوں نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں شاہ محمود قریشی ، اسد عمر کو کسی جج کے سامنے پیش نہیں کیا جارہا، ہمارے کارکنوں کے بنیادی حقوق سلب کئے گئے ہیں اگر نتائج بدلے نہ گئے تو ڈیرہ غازی خان میں حکومت کے منہ پر تمانچہ پڑےگا ، تحریک انصاف کے صوبائی صدر قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان میں دس ماہ سے حقیقی آزادی کی تحریک شروع ہے ،سب نے دیکھا جس طرح ملک مین رجیم چینج ہو ئی اور جنہوں نے رجیم چینج اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف آواز بلند کی اسکی آواز کو دبانے کی کوششیں کی گئیں ۔ انہوں نے کہاکہ صحا فی ارشد شریف کی آواز کو دبانے کی اس حد تک کوشش کی گئی کہ وہ ملک چھوڑ کر چلے گئے اور انہیں وہاں شہید کر دیا گیا ۔

شہباز گل

مزید :

صفحہ آخر -