پٹھان اور سرائیکی لڑکی کا کردار اداکرنا چاہتی ہوں، زارا انور

پٹھان اور سرائیکی لڑکی کا کردار اداکرنا چاہتی ہوں، زارا انور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ انہیں فلموں سے زیادہ ڈراموں میں کام کرنا پسند ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ انہیں دیسی لڑکی کا کردار ادا کرنے میں بہت مزہ آتا ہے، انہیں پٹھان اور سرائیکی لڑکی کا کردار اداکرنے کا بہت شوق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ایک دو کردار پہلے کر چکی ہوں لیکن دیسی لڑکی کے کردار نے انہیں مزید نکھارا ہے۔ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ وہ ایسے کردار اِسی لئے کرنا چاہتی ہیں تاکہ کچھ نہ کچھ سیکھتی رہیں۔ مزید فلم آفزز کے حوالے اسے انہوں نے کہا کہ دراصل جو کردار انہیں دیئے جارہے تھے، وہ پہلے ہی کر چکی ہیں، کم و بیش شبو اور حیا کے کردار سے ملتے جلتے کرداروں کی پیشکش کی بنا پر ا نہوں نے کچھ فلمیں کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں چھوٹے یا بڑے کردار سے فرق نہیں پڑتا۔ اگر ان کا کردار معاون اداکارہ کا ہوتا ہے تو انہیں پہلے ہی آگاہ کردیا جاتا ہے اور وہ اسی حساب سے سیٹ پر جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سیٹ پر میں بس  اداکاری پر توجہ دیتی ہیں۔

مزید :

کلچر -