محنت سے نمایاں مقا م حاصل کرنا خواہش ہے، سوہنی بلوچ

محنت سے نمایاں مقا م حاصل کرنا خواہش ہے، سوہنی بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(فلم رپورٹر)میرا کام میرا جنون ہے اپنی محنت سے ثابت کروں گی کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے آج جو ہوں اپنے کام کے سر پر ہوں ان خیالات کا اظہار خیال خوبرو اداکارہ و پرفارمرفلمسٹار سوھنی بلوچ ایک ملاقات کے دوران کیا۔ایک سوال کے جواب میں سوھنی بلوچ کا کہنا تھا  قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ الحمرا ہال نمبر دو میں پیش کئے جانے والے نئے ڈرامے میں پرفارم کروں گی اس ڈرامے کے لئے نئے ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں میں کچھ عرصہ کے لئے سٹیج کی دنیا سے دور تھی لیکن اب دوبارہ نئے جوش و جذبے کے واپس آئی ہوں۔میرے پرستار مجھے ایک نئے روپ میں دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں محنت کی قدر ہے اور میں نے اپنی محنت سے آگے بڑھنے کو ترجیح دیتی ہوں ناکہ سفارش کی بنیاد پر سفارش پر کام کی کوئی قدر نہیں ہوتی۔سوھنی بلوچ نے کہاکہ کہ مجھے اپنے کام سے عشق ہے اور میرا کام میرا جنون ہے۔ میرا ایمان ہے کہ انسان جو مقام بھی حاصل کرنا چاہے وہ اپنی محنت سے کر لیتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اب تک بہت سارے سٹیج ڈراموں میں پرفارم کرچکی ہوں جن میں میری پرفارمنس کو بے حد سراہاگیاہے جس کی مجھے بہت زیادہ خوشی بھی ہے اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے شوبز میں قدم رکھا تو اس وقت ہی تہیہ کیا تھا کہ میں ہمیشہ محنت سے کام کروں گی اور اسی وجہ سے میں نے بہت جلد مقام حاصل کیا ہے۔

مزید :

کلچر -