بچپن سے ہی ڈیزائنر بننے کا شوق تھا، اریبہ حبیب

   بچپن سے ہی ڈیزائنر بننے کا شوق تھا، اریبہ حبیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ اریبہ حبیب نے کہا ہے کہ بچپن سے ہی ڈیزائنر بننے کا شوق تھا تاہم چند وجوہات کی بنا پر یہ شوق پورا نہیں کر سکی اور اداکاری کی طرف آگئی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں آنے پر ابا نے بہت مدد کی کیونکہ ان کو بھی اداکاری کا بہت شوق تھا لیکن ان کا یہ شوق پورا نہیں ہو سکا۔انہوں نے کہا کہ رشتے داروں نے اداکاری کے شعبے میں آنے پر بہت مخالفت کی یہاں تک کہ وہ کہتے ہیں کہ بہت بدتمیز تھی تبھی اس پیشے کو اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا آج بھی وہ جب تک گھر نہیں پہنچتی ان کی والدہ انتظار کر رہی ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ کی نسبت اداکاری میں زیادہ مقابلہ ہوتا ہے۔ شادی بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ امی کی طرف سے شادی کرنے کا بہت دباؤہے۔

مزید :

کلچر -