سندر، مبینہ پولیس مقابلہ، باپ بیٹے کو قتل کرنے والا اجرتی قاتل ہلاک، ساتھی فرار

سندر، مبینہ پولیس مقابلہ، باپ بیٹے کو قتل کرنے والا اجرتی قاتل ہلاک، ساتھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       لاہور(کر ائم رپو رٹر)سندر کے علاقے میں سی آئی اے صدر ڈویژن پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران باپ اور بیٹے کوقتل کرنے والے اجرتی قاتل کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تفصیلات کے مطاق سی آئی اے صدر ڈویژن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں اجرتی قاتل و بھتہ خور، دہرے قتل کا اشتہاری اور سابقہ ریکارڈ یافتہ عباس عرف باسو ہلاک ہو گیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم نے سندر کے علاقے میں ریڈ کیا جہاں اشتہاری عباس عرف باسو اور اسکے ساتھیوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کردی اور فائرنگ کی زد میں آ کر اشتہاری ملزم عباس عرف باسو زخمی ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے زخمی ڈاکو کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبرنہ ہو سکاملزم عباس دوہرے قتل کے مقدمے میں پولیس کو نہایت مطلوب تھا ملزم نے باپ اور بیٹے کو گھر سے باہر نکال کر سر میں گولیاں مارکر قتل کیا تھا۔ 

مزید :

علاقائی -