کاہنہ، ملزم نے 3 بچوں کے باپ کو چھت سے دھکا دیکر مار ڈالا
.کاہنہ(نامہ نگار)تھانہ کوٹ لکھپت کے علاقہ قینچی امرسدھو مین بازارمیں شرابی پراپرٹی ڈیلرنے 3بچوں کے باپ دوست کو چھت سے دھکا دے کرہلاک کردیا واقعات کی مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ قینچی مین بازارمیں شراب کے نشے میں راشد عرف سپ نامی پراپرثی ڈیلر نے اپنے دوست امجدکواپنے تین منزلہ فلیٹ میں بلایاشراب کے نشے میں اپنے دوساتھیوں سے مل کر تیسری منزل سے دھکا دیدیاجونیچے گرکرہلاک ہوگیا۔مقتول 3بچوں کا باپ اوراسکی رضائیوں کی دوکان تھی پولیس نے موقع پر پہنچ کرملزم راشد عرف سپ کو گرفتار کر لیاجبکہ لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھجوادی ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے حراست میں لے لیا۔
ہے۔تاہم اصل حقا?ق تفتیش کے بعد ہی سامنے آ?یں گے۔۔۔۔۔