پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 1110 حادثات پر ریسپانڈ کیا 

پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 1110 حادثات پر ریسپانڈ کیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کر ائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے  24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1110 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں  618افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 546معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (71فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات  630ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 48مسافر 408 اور140پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ243ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت261متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد83حادثات میں 73 متاثرین کے ساتھ دوسرے گجرانوالہ66حادثات میں 64متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1164متاثرین میں 939مرد اور239خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں  میں 226افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور591افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ361زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 940موٹرسائیکلز،67آٹو رکشے116 کاریں،22وین07مسافربسیں،27ٹرک اور90دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -