بی او پی فری لانسر سیگمنٹ اور کریڈٹ کارڈ کا آغاز

 بی او پی فری لانسر سیگمنٹ اور کریڈٹ کارڈ کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر)وزیر اعظم پاکستان  میا ں محمد شہباز شریف نے وزیرا عظم یوتھ پروگرام کے تحت قرض حاصل کرنے والوں کو چیک فراہم کرنے کیلئے منعقدہ تقریب کے دوران بی او پی فری لانسر سیگمنٹ اور کریڈٹ کارڈ کا آغاز کیا۔ یہ تقریب  ”ہفتہ نوجوانان“ کی جاری تقریبات حصہ تھی۔ دی بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود  اور بی اوپی کے اعلیٰ عہدداران بھی اس تقریب میں موجود تھے۔دی بینک آف پنجاب پاکستان کے سرکردہ مالیاتی اداروں میں سے ایک ہے جس نے فری لانسر کمیونٹی کی ٹرانزیکشنز،  قرض اور ادائیگیوں کے  ضروریات کا اداراک کرتے ہوئے  مالیاتی رسائی کی سہولت فراہم کی ہے۔ مزید یہ کہ یہ قدم ملک میں زر مبادلہ لانے میں مددگار ثابت ہو گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دی بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود نے کہا کہ  پاکستان میں تقریبا 30 لاکھ فری لانسرز ہیں۔  گزشتہ مالیاتی سال  2022 کے دوران انفورمیشن اور کمیونیکشنل ٹیکنالوجی کی برآمدات سے کل 2.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر ملک میں آئیں جس میں  40 کروڑ ڈالر فری لانسر کا حصہ ہے  جب کہ اس شعبے میں اربوں ڈالر کی گنجائش اور موقع موجود ہے۔ ہمارے فری لانسر سیگمنٹ اور کریڈٹ کارڈ کے قدم سے ہم نے اس موقع کا فائدہ اٹھانے اور ملک کی معیشت  میں بہتری لانے کی کوشش کی ہے۔ فری لانسرز اور آئی ٹی پروفیشنلز PKR اور USD دونوں میں فری لانسر ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں، جو آفیشل چینلز کے ذریعے غیر ملکی ترسیلات لانے میں مدد کر سکتے ہیں اور 5,000 USD فی مہینہ اور USD 30,000 سالانہ تک کی کریڈٹ اور ڈیبٹ کی حد کو بڑھا سکتے ہیں۔ مزید برآں، آئی ٹی کے پیشہ ور افراد اور کمپنیوں کو اب اپنی برآمدی آمدنی کا 35% ایسے خصوصی غیر ملکی کرنسی کھاتوں میں رکھنے کی اجازت ہے، جس کا مقصد غیر ملکی کرنسی کی کمائی کو لانا اور برقرار رکھنا ہے۔اس اقدام کے ذریعے، فری لانسرز اور آئی ٹی پروفیشنلز فری لانسر بی او پی پی ایس ای بی کو-برانڈڈ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ کارڈز الائنس پارٹنرز پر ٹیکنالوجی سے متعلق دلچسپ رعایتوں تک رسائی فراہم کرتے ہیں اور اس طبقے کے لیے اپنی مرضی کے مطابق خصوصیات جیسے کہ بہتر لین دین کی حدود بھی فراہم کرتے ہیں۔ہم اپنے شراکت داروں ماسٹر کارڈ اور پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں جنھوں نے انتھک محنت سے اسے کامیاب بنایا۔

مزید :

کامرس -