زرعی مشینری اور آلات کی درآمدات میں 66 فی صد کمی ریکارڈ

زرعی مشینری اور آلات کی درآمدات میں 66 فی صد کمی ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی):ملک میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر66 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیورووبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے  جنوری تک کی مدت میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات پر24 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 66 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات کا حجم 71 ملین  الرریکارڈکیاگیاتھا،جنوری میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات پر2 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 73 فیصدکم ہے، گزشتہ سال جنوری میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات پر9 ملین ڈالر کا زرمبادلہ  صرف ہواتھا، دسمبرمیں بھی زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات کاحجم 2 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

مزید :

کامرس -