راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام ایکسپو4 مارچ سے شروع ہوگی

راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام ایکسپو4 مارچ سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی   (اے پی پی):راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی ایجوکیشن ایکسپوو کانفرنس 4 تا 5مارچ راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی۔  کانفرنس کا مقصد دور حاضر کے چیلنجز کے پیش نظر انڈسٹری اور اکیڈیمیا کے رابطے بڑھانے، ابھرتی ہو ئی ٹیکنالوجی اور روزگار کے مواقع، ای کامرس، سکالرشپس، مہنگی تعلیم اور انڈسٹری کی ڈیمانڈ کے حوالے سے مسائل پر بات چیت اور حل تلاش کرنا ہے۔چیمبر میں ایکسپو کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ثاقب رفیق نے کہا کہ پاکستان میں انڈسٹری کی ڈیمانڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیمی پالیسی نہیں بنائی گئی۔
۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعلیمی نظام کو نئے دور کے تقاضوں کے تحت استوار کرنا ہو گا، باقی دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں انڈسٹری کی ڈیمانڈ کے تحت تعلیمی نظام میں جدت لانی ہوگی۔

مزید :

کامرس -