لائیوسٹاک فارمرز کو انمول ونڈا استعمال کرنے کی ہدایت

   لائیوسٹاک فارمرز کو انمول ونڈا استعمال کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (اے پی پی):محکمہ لائیوسٹاک نے دودھ اور گوشت کی بہتر پیداوار کیلئے لائیوسٹاک فارمرز کو انمول ونڈا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آبادکے ترجمان نے بتایا کہ محکمہ نے دودھ اور گوشت کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے مخصوص طور پر انمول ونڈا تیار کیا ہے جو لحمیات، قابل ہضم اجزا اور نمکیات سے بھر پور ہے۔ انہوں نے  بتایا کہ انمول ونڈا کھل، بنولہ، چوکر، روٹی کے ٹکڑوں اور آٹے سے کہیں سستا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات انمول ونڈا  استعمال کر کے اپنی آمدن میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -