سود،کرپشن ختم کئے بغیر معیشت بہتر نہیں ہوسکتی،عبدالرؤفملک

سود،کرپشن ختم کئے بغیر معیشت بہتر نہیں ہوسکتی،عبدالرؤفملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر)تحریک انسدادسودکے رہنماچیئرمین متحدہ علماء کونسل مولاناعبدالرؤف ملک نے سودی نظام اورکرپشن کوملکی معیشت کی تباہی کاموجب قراردیتے ہوئے کہاہے کہ سودوکرپشن کی لعنت ختم کئے بغیرمعیشت ہرگز بہتر نہیں ہوسکتی اورناملک تعمیروترقی کی جانب گامزن ہوسکتاہے المیہ یہ ہے کہ سالانہ ملکی دفاعی بجٹ سے کہیں زیادہ رقم سودی قرضوں پرخرچ ہوتی ہے لیکن ملکی قرضہ اترنے کی بجائے دن بدن مزید بڑھ رہا ہے۔معیشت زبوں حالی کا شکار، غربت،مہنگائی وبے روزگاری بڑھ رہی ہے معیشت کی بربادی سے کروڑ و ں افراد مزید غربت کی لکیرکے نیچے زندگی گزارنے پرمجبور ان حالات میں سب کومل بیٹھ کرسنجیدہ کوشش کرناہوگی۔

 بصورت دیگرتباہ وبربادی اورذلت ورسوائی ہمارامقدرٹہرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے حبیب اللہ روڈ پر علماء ِ کرام کے ایک نمائندہ وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیااورکہاکہ سوداورکرپشن ملکی معیشت کی تباہی کے موجب ہیں اس لیئے ان کایکسرخاتمہ انتہائی ناگزیرہے۔