پتنگ بازوں، ون ویلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

  پتنگ بازوں، ون ویلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


           لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے پتنگ بازوں، ون ویلرز اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دے دیا،ڈی آئی جی افضال احمد نے ہدایت کی ہے کہ پولیس افسران اہم شاہراہوں پر ون ویلنگ میں ملوث افراد کو پکڑیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ جیسے واقعات کا سدباب کیا جائے گا،افضال احمد نے کہا کہ پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ خطرناک حادثات کا سبب بنتے ہیں۔اس حوالے سے شہریوں سے بات کی گئی تو انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن جلد شروع کیا جائے۔