اقبال ٹاؤن ویلفیئر ایسوسی ایشن الیکشن،الخدمت گرو پ نے ووٹر لسٹ مسترد کردی

  اقبال ٹاؤن ویلفیئر ایسوسی ایشن الیکشن،الخدمت گرو پ نے ووٹر لسٹ مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)الخدمت گروپ نے کامران، مہران بلاک ملحقہ کریم بلاک، نشتر بلاک،علامہ اقبال ٹاؤن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے 19 مارچ کو ہونے والے انتخابات کے لئے سبکدوش ہونے والی پارٹی کی طرف سے جاری ووٹرز لسٹ کو نا مکمل اور فیک قرار دے کر مسترد کر دیا۔ الخدمت گر و پ کے صدارتی امیدوار میاں اشفاق انجم کی قیادت میں 15ممبران کی چیئرمین الیکشن کمیشن احمد مبارک، ممبر رفیق احمد سے ملاقات۔ووٹر لسٹ میں ووٹر کے نام اور ولدیت نہ ہونے کی نشا ند ہی کرتے ہوئے گھر گھر جا کر ناموں کی تصدیق کر کے ووٹرز کا نام بمعہ ولدیت لکھ کر ووٹر لسٹ دوبارہ بنا نے کا مطالبہ کیا اور کہا ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے۔چیئرمین احمد مبارک نے دس سال برسر اقتدار گروپ کی طرف سے فنڈز فراہم نہ کرنے کا گلہ کرتے ہوئے کہا ہم سے تعاون نہیں کیا جا رہا۔ سابق سیکرٹری طارق ملک نے الخدمت گروپ کے مطالبے پر فنڈز کی فراہمی اور ووٹر لسٹ کی نئے سرے سے تصدیق میں تعاون کا یقین دلایا۔ممبر رفیق احمد نے کہا نامکمل لسٹ پر الیکشن نہیں ہو گا۔میاں اشفاق انجم نے کہا الیکشن بروقت ہونا چاہیے، ملتوی کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ووٹر لسٹ مکمل کی جائے،19مارچ کا الیکشن الخدمت گروپ جیتے گا۔انہوں نے مزید کہا ہماری کام کرنے والوں کے ساتھ مل کر چلنے کی تجویز کو کمزوری سمجھا گیا ہمارا پینل مکمل ہے ہم علاقے کی تقدیر بدلنے آ رہے ہیں،نعرے نہیں عمل کر کے دکھائیں گے۔