پاکستانی وفداستنبول میں ہونیوالی ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کیلئے روانہ

پاکستانی وفداستنبول میں ہونیوالی ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کیلئے روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو(پ ر)انٹرنیشنل یوروایشاء ہائر ایجوکیشن سمٹ ترکیہ کے شہر استنبول میں یکم مارچ سے شروع ہوگی جس کی تمام تیاری مکمل ہوچکی ہیں،سہ روزہ یوری ایجوکیشن کانفرنس تین مارچ تک جاری رہے گی جس میں دنیا کے تعلیمی ماہرین ہائرایجوکیشن بارے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے،ایجوکیشن سمٹ میں براعظم یورپ اوربراعظم ایشاء سمیت مختلف ممالک کی 200 سے زائد یونیورسٹیز شرکت کرینگی، پاکستانی وفد میں ملک کی 18 یونیورسٹیز  کے 33 ماہرین تعلیم شریک ہوں گے۔ پاکستانی وفد تین رکنی ماہرین تعلیم کی سربراہی میں روانہ ہوگیا ہے جس کی قیادت  سپیئریونیورسٹی کے چیئرمین و صدرایپ سپ پروفیسرڈاکٹرچوہدری عبدالرحمن کررہے ہیں،دیگر سربرا ہو ں میں پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کوآر ڈینیٹر جنرل کامسٹیک اور لاہوریونیورسٹی کے چیئرمین و ایپ سپ پنجاب کے صدر اویس رؤف شامل ہیں۔ پاکستان پہلی بارایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (ایپ سپ)کے پلیٹ فارم سے شرکت کر رہا ہے،ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ یونیورسٹیز آف پاکستان کے صدر پروفیسرڈاکٹرچوہدری عبدالرحمن کا ہائر ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ پہلا موقعہ ہوگا کہ پرائیویٹ سیکٹر دنیا کوپاکستان میں ہائرایجوکیشن بارے آگاہی فراہم کرے گا، کانفرنس کے دوران ایجوکیشن ایگزی بیشن میں پاکستان پویلین میں پہلی بارسبزہلائی پرچم کے سائے تلے ہماری یونیورسٹیز نمائندہ ہونگی پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ ماہرین تعلیم دنیا کو پاکستان میں ہائرایجوکیشن کے میدان میں اپنی کامیا بیو ں اورتعلیمی معیاربارے روشناس کرائیں گے، پا کستا ن میں ہائرایجوکیشن کسی بھی ترقی یافتہ ملک کے تعلیمی معیارسے کم نہیں،بنیادی طورپرہم اپنی ہائر ایجوکیشن کوعالمی سطح پرروشناس نہیں کراسکے، پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے بتایا کہ ترکی ہمارا برادر مسلم ملک ہے اوراس وقت مشکل میں ہے،ایپ سپ کے پلیٹ فارم سے زلزلہ زدگان متاثرین کی ہر ممکن مدد کرینگے۔