چیئرمین مسارات گروپ شہزاد چودھری کا ملک مظفر کے اعزاز میں عشائیہ

چیئرمین مسارات گروپ شہزاد چودھری کا ملک مظفر کے اعزاز میں عشائیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) مسارات گروپ کے چیئرمین محمد شہزاد چودھری کا ملتان کے سینئر حج آرگنائزر اور نامور قانون دان ملک محمد مظفر ایڈووکیٹ کے اعزاز میں مکہ مکرمہ مسارات کے ہیڈ آفس میں عشائیہ، چیئرمین مسارات نے ملک مظفر ایڈووکیٹ کو حج ٹریڈ ملتان کا فخر قرار دیتے ہوئے مسارات گروپ کے دفتر آمد پر خیر مقدم کیا اور کہا مسارات گروپ رمضان عمرہ کے لئے خصوصی عمرہ پیکیج دے رہا ہے، حج میں  ملک بھر کے حج آرگنائزر کی رہنمائی کے لئے ڈیسک بنا رہے ہیں،حج تیاریوں کے لئے آنے والوں کو مفت رہائش دیں گے۔ملک مظفر ایڈووکیٹ نے چیئرمین مسارات گروپ شہزاد چودھری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا مسارات گروپ کے ساتھ کام کر کے مزا آتا ہے ان کا جدید نظام متاثر کن ہے،ہمیں فخر ہے محمد شہزاد چودھری اور افضل چودھری کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔