افغانستان، تربیت مکمل،800نوجوانوں   نے فوج میں کمیشن حاصل کرلیا 

افغانستان، تربیت مکمل،800نوجوانوں   نے فوج میں کمیشن حاصل کرلیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(شِِنہوا)مجموعی طور پر800 افغان نوجوانوں نے تین ماہ کا فوجی تربیتی کورس مکمل کرنے کے بعد افغانستان کی قومی فوج میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ملک کی وزارت دفاع  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک ملٹری کور میں منعقدہ گریجویشن تقریب میں تمام 800 نوجوانوں نے اپنی اسناد  حاصل کیں اور کسی بھی صورتحال  میں ملک کی خدمت کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ تقریب سے اپنے خطاب  کے دوران  ملٹری ٹریننگ سینٹر کے کمانڈر شیخ نورالحق انور نے نئے فارغ التحصیل ہونے والے فوجیوں کو مجاہدین قرار دیا اور قومی فوج میں اپنے ملک کی خدمت کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔ وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی کے مطابق افغانستان نے ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے 1 لاکھ 50 ہزار اہلکاروں پر مشتمل مضبوط فوج بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ 
افغان نوجوان

مزید :

صفحہ اول -