جی 20ممالک یوکرین جنگ پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے میں ناکام 

جی 20ممالک یوکرین جنگ پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے میں ناکام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


           بنگلورو(این این آئی)دنیا کی بڑی معیشتوں کا جی ٹوئنٹی اجلاس روس یوکرین جنگ کے معاملے پر کسی اتفاق رائے پر پہنچے بغیر ختم ہو گیا، اعلامیہ جاری نہ ہو سکا،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے شہر بنگلورو میں ہونیوالے جی ٹوئنٹی وزرائے خزانہ کے اجلاس میں روس اور چین کی جانب سے یوکرین پر روسی حملے کی مذمت کی مخالفت کی گئی جبکہ بھارت نے بھی روس کی مذمت سے گریز کیا۔جی ٹوئنٹی کی صدارت کرنیوالے ملک بھارت کی جانب سے یوکرین معاملہ اٹھانے سے گریز کے باوجود مغربی ممالک کی جانب سے زور دیا گیا اجلاس کے ایسے نتائج کی حمایت نہیں کی جائیگی جس میں یوکرین جنگ کی مذمت شامل نہ ہو۔یو کر ین جنگ کی مذمت پر اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہونے پر اجلاس کا اعلامیہ جاری نہ ہو سکا، تاہم بھارتی وزیر خزانہ کی جانب سے اجلاس کی آؤٹ کم اسٹیٹمنٹ جاری کی گئی جس میں دور روز تک ہونیوالی گفتگو اور ا جلاس کے اختلاف کا ذکر کیا گیا۔چین گزشتہ نومبر سے اس کوشش میں ہے بیان میں استعمال زبان کو تبدیل کیا جائے اور متن سے لفظ جنگ کو خارج کیا جائے۔چین اس تنازع میں غیرجانبدار رہنے کیساتھ ہی رو س سے اسٹر یٹجک تعلقات بھی بر قرار رکھنا چاہتا ہے۔
جی 20ممالک

مزید :

صفحہ اول -