پی ایس ایل، لاہور قلندر ز نے پشاور زلمی، کراچی نے ملتان سلطانز کو ہرا دیا

      پی ایس ایل، لاہور قلندر ز نے پشاور زلمی، کراچی نے ملتان سلطانز کو ہرا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لاہور،کراچی (سپورٹس رپورٹر،مانیٹر نگ ڈیسک) پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے شکست دیدی۔ لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پہلے جبکہ پی ایس ایل 8 کے 15 ویں میچ میں لاہور قلندرزنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے تھے، فخر زمان نیشاندار بیٹنگ کا مظا ہر ہ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 96 رنز بنائے۔242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 201 رنز بنا سکی، صائم ایوب 51 اور ٹام کوہلر کیڈمور54 سکور بنا کر نمایاں رہے۔بابر اعظم 7، روومین پاول20، بھانوکا راجا پاکسے24، سعد مسعود16، جمی نیشام12 رنز جبکہ محمد حارث اور وہاب ریاض بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5، زمان خان نے 2 جبکہ راشد خان اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ لا ہو ر قلندر کی جانب سے مرزا طاہر بیگ 5 رنز بنا کر بولڈ ہوئے، عبداللہ شفیق 75 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ سیم بلنگز 47 اور ڈیوڈ ویزے 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 2 جبکہ روومین پاول نے ایک وکٹ حاصل کی۔علاوہ ازیں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ8 کے 14 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیت کیلئے 168 رنز کا ہدف دیا تھا،ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 16.3 اوورز میں 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔کراچی کنگز کی جانب سے تبریز شمسی اور شعیب ملک نے3،3 جبکہ عماد وسیم اور عاکف جاوید نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود 25، محمد رضوان 29،ریلی روسو 7، ڈیوڈ میلر 7، خوشدل شاہ 4، انور علی 12، اسامہ میر 10، کارلوس براتھویٹ 1، عقیل حسین 2، عباس آفریدی 2 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔کراچی کیلئے پی ایس ایل کا ڈیبیو کرنیوالے طیب طاہر نے 46 گیندوں پر 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس کے علاوہ میتھیو ویڈ 46 اور جیمز ونس 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ نے 2 جبکہ انور علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ہونیوالے میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیتا اور کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔دوسری جانب کراچی کنگز کے سکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئیں تھیں، فاسٹ بولر محمد عامر، حیدر علی اور عمران طاہر کو آرام کروایا گیا تھا جبکہ محمد موسیٰ، طیب طاہر اور تبریز شمسی پلیئنگ الیون کا حصہ تھے۔
پی ایس ایل

مزید :

صفحہ اول -