بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کسی صورت منظور نہیں،زبیر موسیٰ خیل 

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کسی صورت منظور نہیں،زبیر موسیٰ خیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ) واپڈ ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے زونل چیئرمین زبیر موسیٰ خیل نے کہاہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کسی صورت منظورنہیں،واپڈا کے لاکھوں ملازمین ادارے کے بچاؤ کے لئے مرمٹنے کو تیارہیں،پرائم منسٹر پیکج پر عمل درآمد کرکے ملازمین کی بے چینی کو ختم کیاجائے وہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے ہائیڈرو کے زونل چیئرمین کا کہناتھاکہ آئی ایم ایف کی ایماء پر روزانہ کی بنیاد پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سراسر ظلم وناانصافی ہے،حکومت اپنی شاہانہ اخراجات میں کمی لائیں اور مزدوروں کے منہ سے نوالہ نہ چھینے محمد زبیر موسیٰ خیل نے کہاکہ گذشتہ ایک عرصے سے واپڈا مزدور اپنے جائز حقوق کے لئے ہڑتال اور احتجاج پرہیں لیکن متعلقہ حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی انہوں نے کہاکہ واپڈا کے تمام کمپنیوں کی نجکاری مزدوروں اور غریب عوام سے ظلم اورزیادتی ہے اس لئے ہم میدان میں نکلے ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ وقت میں واپڈا ملازمین گوناگو مسائل سے دوچارہیں سیاسی بنیادوں پر پوسٹنگ ٹرانسفر جاری ہے،افرادی قوت کی کمی کاسامناہے،سٹاف کو کسی قسم کاتحفظ حاصل نہیں،معیاری آلات دستیاب نہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ دوران ملازمت فوت ہونے والے ملازمین کے بچوں کے سروس اور 75فیصد سٹاف کی کمی کو پورا کیاجائے جبکہ حادثات کے دوران جان بحق ہونے والے اہلکاروں کو شہید پیکج دیاجائے اورسن کوٹہ میں خالی پوسٹوں میں حائل رکاؤٹیں دور کئے جائیں محمد زبیر موسیٰ خیل نے کہاکہ واپڈا کمپنیوں کو اونے پونے داموں فروخت کی سازشیں کی جارہی ہیں انہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے کمپنی میں اصلاحات کرکے بجلی کو سستا کیاجائے نئے ڈیمز بنائے جائیں۔