پولیس کا سرچ آپریشن،اشتہاری سمیت 8 مشکوک افراد گرفتار

  پولیس کا سرچ آپریشن،اشتہاری سمیت 8 مشکوک افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورو رپورٹ) ٹوپی  پولیس نے امن و امان کی صورت کو برقرار رکھنے کیلئے علاقہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران ایک اشتہاری سمیت 8مشکوک افراد کے علاوہ چوری مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم  سے سرقہ شدہ ایک عدد LCD اور 02عدد سٹیبلائزر برآمد کر لی  ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی کیپٹن (ر) نجم الحسنین  کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں  زیر نگرانی ڈی ایس ہیڈکوارٹر نورالامین خان،ایس ایچ او ٹوپی سید الامین خان نے معہ بھاری نفری پولیس،ڈی ایس بی اہلکارز  و ایلیٹ فورس اور لیڈیز کنسنٹبلز نے علاقہ ٹوپی،کلابٹ،ہملٹ،غازی و دیگر ملحقہ بانڈہ جات میں جراِئم  عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران مجرمان اشتہاریوں، منشیات فرورشوں، متعددہوٹلز کے رجسٹرات اور کرایوں پر رہائش پذیر افراد کے ریکارڈ کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ حساس مقامات،ہاوس، دکانات مشکوک افراد، اور دوسرے اضلاع کیکرایہ داران کی چیکنگ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلز،کالے شیشوں والی گاڑیوں اور داخلی و خارجی پوائنٹس پر متعدد افراد اور گاڑیوں کو  بھی چیک کیے۔اس دوران چوری مقدمہ میں مطلوب اشتہاری حامد علی ولد حسن علی سکنہ کلابٹ کو گرفتار کرکے قبضہ سے سرقہ شدہ سامان برآمد کیا۔ڈی پی او صوابی  نے اپنے پیغام میں کہا ہے  کہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا مقصد معاشرے میں امن و امان قائم رکھنا اور جرائم پیشہ افراد،منشیات فروشوں،غیر قانونی اسلحہ اور ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا ہے۔ کسی کو بھی امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیا جائے گا اور جرائم پیشہ افراد خواہ کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو آہنی ہا تھوں سے نمٹا جائے گا۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو  ہر صورت  یقینی بنائیں گے۔