راولپنڈی، دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ، خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

  راولپنڈی، دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ، خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی کے علاقے چکری میال میں دو گروپوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حامد گروپ اور عمران گروپ کے مابین دیرینہ دشمنی تھی، حامد گروپ کے افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عمران اور ایک خاتون دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعہ کے بعد سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
 2 افراد جاں بحق