سکھر،پولیس کی کاروائی،قتل میں ملوث 4 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

سکھر،پولیس کی کاروائی،قتل میں ملوث 4 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(این این آئی)سکھر پولیس کی اہم کاروائی،باگڑجی میں ہونے والے 4 قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، مقدمہ درج ترجمان سکھر پولیس کے مطابق باگڑجی واقعہ  کے بعد ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی نگرانی میں قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کچے میں بکتر بند گاڑیوں سمیت پولیس آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران قتل میں ملوث چار ملزمان کو پولیس نے اسلحے سمیت گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں اللہ رکیو مہر، اکیل مہر، امجد اور شاہد مہر شامل ہیں،ترجمان پولیس سکھر کے مطابق امن و امان خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی اور کچے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم رکھنے کے لیے اضافی پولیس پکٹس قائم کردی گئی ہیں۔