کراچی،اسٹریٹ کرائمز، منشیات فروشی میں ملوث 9ملزم گرفتار

کراچی،اسٹریٹ کرائمز، منشیات فروشی میں ملوث 9ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز، منشیات فروشی میں ملوث 9 ملزم گرفتار کرلیے۔کراچی پولیس کے مطابق گارڈن، کلری، کلاکوٹ، کھارادر اور عیدگاہ کے علاقوں میں کارروائی کے دوران  گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز، موٹر سائیکل لفٹرز، منشیات فروش اور شراب کی سپلائی میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، 3 چوری شدہ موٹر سائیکلز،  1 کلو گرام چرس اور 8 شراب کی بوتلیں برآمد کرلی گئیں۔پولیس کے مطابق ملزمان میں مبشر، عدنان، عبدالرحمن، ضیاالرحمن، گل زادہ، عبدالوہاب عرف کوڈو، عمران، عمران ماشی اور نثار احمد شامل ہیں، ملزمان اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم عبدالوہاب عرف کوڈو اس سے قبل پولیس مقابلے قتل، اقدام قتل، غیر قانونی اسلحہ اور ڈکیتی کے 5 مقدمات جبکہ ملزم عمران ماشی شراب سپلائی کے مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل کی سزا کاٹ چکا ہے۔