پسماندہ علاقوں کی مشکلات اور تکالیف کااحساس ہے: ظفر محمود

    پسماندہ علاقوں کی مشکلات اور تکالیف کااحساس ہے: ظفر محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


    پشاور(سٹی رپورٹر) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت اور آثار قدیمہ ظفر محمود نے کہا ہے کہ ہمیں پسماندہ علاقوں کی مشکلات اور تکالیف کا بخوبی احساس ہے اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہستان کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔مشیر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نگران حکومت عوام کے ساتھ ہے،عوام کی توقعات پر پورا اتر کر حقیقی معنوں میں علاقے کے اجتماعی مفادات کے لیے اقدامات کرے گی، دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت و تعلیم سمیت بنیادی سہولیات کے لئے وسائل کو رکاوٹ نہ بننے دیں گے تاکہ ان کے مسائل کا ازالہ ہو سکے۔ظفر محمود نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہمارا صوبہ ہے، نگران حکومت صوبے کے حسن اور خوبصورتی کو ترقی دے گی جس سے سیاحوں کو سہولیات اور سیاحت کے شعبے کو مزید وسعت ملے گی۔