ڈاکٹر جمیل چترالی پر ملک دشمنی کا الزام مضحکہ خیز ہے: ایمل ولی 

  ڈاکٹر جمیل چترالی پر ملک دشمنی کا الزام مضحکہ خیز ہے: ایمل ولی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      پشاور(سٹی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے بنیاد پر ڈاکٹر جمیل چترالی پر ملک دشمنی کے الزام کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پوسٹ کی بنیاد پر ایک معزز پروفیسر اور یونیورسٹی اساتذہ کے مرکزی صدر ڈاکٹر جمیل چترالی کو نشانہ بنانا مضحکہ خیز اور قابل مذمت ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا کی نام نہاد ٹیم سے پوچھا جائے کہ نظریہ پاکستان کیا ہے اور کس طرح اسکی تضحیک ہوئی ہے۔ یہ رویہ ناقابل قبول ہے۔ ٹوئیٹر ہینڈل سے جاری اپنے بیان میں ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے ہر ادارے میں موجود مخالفین کو نشانہ بنایا، چاہے وہ سیاستدان ہو، میڈیا، یونیورسٹیوں میں موجود افراد، یہاں تک کہ سوشل میڈیا کے صارفین کو بھی نہیں چھوڑا گیا۔ گورنر صاحب! پی ٹی آئی والا رویہ ترک کریں اور انکی باقیات کو گورنر ہاوس سے ختم کریں۔ اس کیس کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔