گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال مہنگائی 42فیصد تک بڑھ گئی‘ جمشید اقبال چیمہ

گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال مہنگائی 42فیصد تک بڑھ گئی‘ جمشید اقبال چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال مہنگائی 42فیصد تک بڑھ گئی ہے،پی ڈی ایم کی ضد اور ہٹ دھرمی کا خمیازہ بائیس کروڑ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، پی ٹی آئی کی معاشی ٹیم نے اپنی پوری تیاری کر رکھی ہے ان شا اللہ حکومت میں آکر بلا تاخیر معیشت کو ریسکیو کرنے کیلئے سر گرمیاں شروع کی جائیں گی۔ اپنے بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ کرپٹ جماعتوں کی ایسوسی ایشن کو عوام کی مشکلات سے قطعاًکوئی سروکار نہیں، یہ آئین کو پاؤں تلے روندنے سے بھی گریز نہیں کر رہے ہیں لیکن وہ وقت دور نہیں جب قانون اپنا راستہ بنائے گا اور آئین کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنے والے گرفت میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس وقت تحریک انصاف اور عمران خان کو دیوار کے ساتھ لگانے کی ضد کر رہے ہیں وہ ملک کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں جسے عوام برداشت نہیں کریں گے۔ تیرہ جماعتی اتحاد نے جیل بھرو تحریک میں عوام کے تیور دیکھ لئے ہیں اور انہیں وہ انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے اپنے غیض و غضب کا نشانہ بنائیں گے۔
جمشیداقبال چیمہ

مزید :

صفحہ اول -